لاہور: (دنیا نیوز) چوہنگ کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
متوفی کی شناخت قربان علی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ہیڈ کانسٹیبل تھا، قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کیا۔
زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔