کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں 500 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی 9 کارروائیوں میں595.47 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی جبکہ 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، کارروائیاں کراچی، چاغی، پنجگور، چمن، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان اور پشاورمیں کی گئیں ۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 589 کلو چرس، 4 کلو 970 گرام آئس، 1.5 کلو گرام ہیروئن اور91 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔