چارسدہ: (دنیا نیوز) علاقہ ترناب میں افطاری کے وقت ہمسایوں کے درمیان فائرنگ، 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، وقوعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہمسایوں کے درمیان بجلی کے تار کے تنازع پر زبانی تکرار کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔