کچے کے بدنام زمانہ ڈاکو اعجاز بروہی نے 5 ساتھیوں سمیت گرفتاری دیدی

Published On 10 March,2025 12:36 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) شکارپور کے کچے میں ڈاکووں کے خلاف مسلسل پولیس کارروائیوں کے باعث بڑی کامیابی ہوئی۔

ڈی آئی جی ناصر آفتاب کے مطابق گڑھی یاسین کے کچے سے بدنام زمانہ ڈاکو نے 5 ساتھیوں سمیت گرفتاری پیش کردی، گرفتاری پیش کرنے والوں میں بدنام زمانہ ڈاکو اعجاز بروہی، گلزار بروہی، خادم بروہی، اسلم بروہی، راجہ بروہی اور نادر بروہی شامل ہیں۔

ناصر آفتاب نے مزید بتایا کہ گرفتاری پیش کرنے والے ڈاکو 50 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، کچے کے ڈاکو جرائم کی دنیا کو چھوڑ کر گرفتاری پیش کریں ہم ان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کریں گے۔

ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ کچے میں آخری ڈاکو کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔