کراچی: ( دنیا نیوز) شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، ماہ فروری میں بھی چوری، ڈکیتی اور بھتہ خوری کی مسلسل رپورٹ ہوتی وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگا دیا۔
سی پی ایل سی نے ماہ فروری میں ہونےوالی وارداتوں کےاعداد وشمارجاری کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق ماہ فروری میں شہر قائد میں چھ ہزارسےزائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، فروری کےمہینے میں شہریوں کو3 ہزار 773 موٹر سائیکلوں سےہاتھ دھونا پڑا، سال کےدوسرے مہینے میں شہری 195 کاروں سے محروم ہوئے۔
سی پی ایل سی کیجانب سے بتایا گیا کہ فروری کےدوران شہریوں سے 1402 موبائل فون چھین لئےگئے، اغوا ء برائے تاوان کا ایک اور بھتے کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے، ایک ماہ میں مختلف واقعات میں 36 افراد کو قتل کیا گیا۔