انسداد دہشت گردی عدالت نے اغوا برائے تاوان و قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا

Published On 08 March,2025 07:30 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے اغوا برائے تاوان و قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔

ایک ملزم کو سزائے موت، ساتھی ملزم کوعمر قید کی سزا سنائی گئی، دیگر دفعات کے تحت عدالت نے دونوں ملزمان کو مجموعی طور پر 5 سال قید بامشقت اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

عدالت نے مقتول کے ورثا کو مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔