سرگودھا: (دنیا نیوز) تھانہ میانی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، قتل، ڈکیتی، بھتہ خوری میں مطلوب ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم 16 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، مطلوب اشتہاری ساجد خطرناک گینگز کا کارندہ تھا۔
سرگودھا پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔