گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے افسر کو قتل کردیا گیا، لاش نہر سے برآند کرلی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول سہیل خالد جی ڈبلیو ایم سی ستھرا پنجاب پراجیکٹ منڈی بہاوالدین میں مینجر تھے جو گزشتہ پانچ روز قبل لاپتہ تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش چیانوالی کے قریب نہر سے برآمد ہوئی، اغوا کے بعد قتل کے واقعہ کی تخقیقات شروع کر دی ہے۔
مقتول سہیل خالد کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا گھر سے واک کے لیے نکلا تھا جو اچانک لاپتہ ہو گیا، کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ،سہیل نے بیرون ملک سے انجینئرنگ کی ڈگری کر رکھی تھی۔