جعفرآباد: دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد قتل

Published On 06 March,2025 07:26 pm

جعفرآباد: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ کیٹل فارم کی حدود میں مسلح افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے کار میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق قتل ہونیوالے افراد کار میں سوار ہوکر ڈیرہ اللہ یار سے اوستہ محمد جارہے تھے، قتل کی وجہ دیرینہ دشمنی معلوم ہوتی ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔