موٹر وے ایم 5 پر اوور سپیڈ گاڑی چلانے والا ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج

Published On 06 March,2025 11:04 pm

اوچ شریف: (دنیا نیوز) موٹر وے ایم 5 بیٹ نمبر 25 پر اوور سپیڈ گاڑی چلانے پر ڈرائیور کیخلاف کارروائی ہو گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 161 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے گاڑی چلانے پر ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی تھانے بند کر دی گئی ہے۔

گرفتار ڈرائیور بدرالدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، موٹر وے پر لائٹ وہیکلز گاڑیوں کی سپیڈ 120 کلو میٹر ہے، اوور سپیڈ پر کارروائی ہوگی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے زائد چلانے پر بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔