اوباڑو: (دنیا نیوز) اوکاڑہ کے علاقہ راونتی تھانہ کی حدود کچے کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم فرار ہوگئے، بازیاب ہونے والے شخص کا تعلق ٹنڈو محمد خان سے ہے، ڈاکوؤں نے بازیاب ہونے والے مغوی کو ڈیڑھ ماہ قبل تاوان کیلئے کشمور سے اغوا کیا تھا۔
حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں کی جار رہی ہیں۔