میرپور خاص: (دنیا نیوز) عمرے کے خواشمند 36 زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل میرپور خاص نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر زائرین کو سعودی عرب بھجوانے میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا۔
ملزم کی شناخت اقتدار علی عرف سونو کے نام سے ہوئی، ملزم نے زائرین کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 40 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔
ملزم نے 36 زائرین کے ساتھ عمرہ کے نام پر فراڈ کیا، ملزم غیرقانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا اور بھاری رقوم وصول کرکے روپوش ہو گیا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔