کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری، ملزم ارمغان 50 سے زائد غیر قانونی کال سینٹرز کا سہولت کار نکلا۔
بیرون ملک جعل سازی کے ذریعے حاصل کی گئی رقم ارمغان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جاتی تھی، کال سینٹرز غیر قانونی رقوم کی منتقلی کیلئے ارمغان کے مرچنٹس اکاؤنٹ استعمال کرتے تھے، مرچنٹس اکاؤنٹس ارمغان کے والد اور بھائی کے نام ہیں۔
مرچنٹس اکاؤنٹس یورپ کے بینکوں میں کھولے گئے، گرفتار ملزم ارمغان کی نگرانی سخت کر دی گئی، ارمغان کے سیل میں 4 کیمرے لگا دیئے گئے، سیل کے باہر اہلکار تعینات کر دیئے، ملزم ارمغان کیخلاف سائبر کرائم اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی جاری ہے۔