نوڈیرو: (دنیا نیوز) نوڈیرو میں بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں جلبانی گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 4 ساتھی فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو ہندو دکاندار سنتوش کمار اور سنجے کمار کے قتل میں ملوث تھے، ڈاکوؤں نے رونق کمار پر بھی حملہ کیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت واجو جلبانی اور صدام جلبانی کے نام سے ہوئی، دونوں رتوڈیرو کے رہائشی تھے، ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں نوڈیرو ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے جدید ہتھیار برآمد ہوئے، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔