پیرمحل: مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

Published On 06 March,2025 09:56 am

پیرمحل: (دنیا نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل میں مبینہ پولیس مقابلے کےد وران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ درخانہ روڈ پر دو مسلح ڈاکو واردات کررہے تھے ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی ، اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔

ترجمان کے مطابق مقابلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ، ہلاک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو ا جو بعدازاں دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت محسن خوشی گوجرہ کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکو ضلع بھر میں پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔