کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں ایک اور شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
واقعہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے مرغی خانہ گلستان سوسائٹی میں پیش آیا، موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35 سالہ بابر کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا۔
مقتول کو سینے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ واردات کے بعد موٹر سائیکل سوار ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران موقع پر موجود عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت سخت جدوجہد کے بعد ایک ڈاکو کو پکڑلیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا اور اسے انتہائی تشویشناک حالت میں شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔
بعد ازاں زخمی ڈکیت کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، مکینوں کے مطابق مقتول بابر سوئمنگ پول کا مالک تھا۔