پشاور: (شہزادہ فہد) ملزم نے واٹس ایپ گروپ سے ریمو کرنے پر ایڈمن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ پشاور کے نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں پیش آیا جہاں واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر جانے پر ملزم نے طیش میں آکر ایڈمن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتول کے بھائی ہمایوں والد فیروز خان نے ریگی پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی مشتاق نے ملزم اشفاق کو واٹس ایپ گروپ سے ریمو کیا جس پر ملزم طیش میں آگیا اور ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ تو بچ گیا لیکن اس کا بھائی مشتاق موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کرکے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔