خون سفید، زمین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

Published On 07 March,2025 05:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاہنہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ کاہنہ کی حدود میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا، مقتول کی شناخت نیبل کے نام سے ہوئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، ملزم رضوان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ملزم کے والد کو ہراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے، فرار ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔