راولپنڈی: (دنیا نیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ پر انسانی سمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
پاکستانی لڑکیوں کو شادی جھانسہ دے کر چین سمگل کرنے والے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزموں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
تحویل میں لے گئے ملزموں کی شناخت عائشہ، ناصر، عبد الرحمان اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد گرفتار تمام ملزموں کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔