اسلام آباد میں خاتون پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

Published On 10 March,2025 01:30 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں خاتون پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقدمہ تھانہ مارگلہ میں خاتون کی مدعیت میں 5 دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں کہا گیا جمال نامی شخص نے دوستوں کے ہمراہ ہمارا راستہ روکا، گاڑی چھیننے کی کوشش کی، بدترین تشدد کیا، مجھے اور میری بیٹی کو بالوں سے گھسیٹا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے بیگ چھین لئے، جن میں 20 لاکھ کیش اور 10 تولے سونا تھا، فرار ہوتے ہوئے ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس حکام کے مطابق وقوعہ 23 فروری کا ہے، بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔