اسلام آباد:(دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں شدید سرد رہے گا، تاہم میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا موسم کشمیر، بالائی، وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا تھا سب سے زیادہ بارش کشمیر، مظفرآباد (سٹی 37، ایئرپورٹ 25)، گڑھی دوپٹہ 29، راولاکوٹ 19، کوٹلی 3ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ۔
اسی طرح پنجاب کے علاقوں مری 34، اسلام آباد (سید پور 33، سٹی 21، گولڑہ 15، بوکرا 14، ایئرپورٹ 10)، چکوال 13، سرگودھا سٹی 12، منگلا 11، راولپنڈی (کچہری 12، شمس آباد، چکلالہ 10)،منڈی بہاؤالدین 7، جھنگ، جوہرآباد 6، نور پور تھل 5، گجرات، سیالکوٹ ایئرپورٹ 4، اٹک، فیصل آباد 2 ،گوجرانوالہ، نارووال، شیخوپورہ 1، لاہور (شہر اور ایئرپورٹ 01) سینٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے علاقوں کاکول21، بالاکوٹ ، 12، مالم جبہ 10،دیر (بالائی 9)، پتن 6، تخت بائی 5، سیدو شریف 3، کالام، چترال 1 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان کے علاقوں استور 9، چلاس1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ 13، مری 9،کالام میں 6میں ایک ایک انچ تک برفباری ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لیپہ منفی7، کالام، کوئٹہ ، زیارت منفی 4، مالم جبہ، مری منفی 3، استور اور پاراچنار میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔