اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، بلاول بھٹو زرداری آج اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، بلاول بھٹو زرداری ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔
اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔
قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو سے سینیٹر شیری رحمان نے کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت ایوان بالا میں قانون سازی سے متعلق بات چیت کی گئی۔