بلاول بھٹو سے بلوچستان، سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات، کارکردگی سے آگاہ کیا

Published On 03 March,2025 09:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں کی حکومتی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کی سکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

بعد ازاں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔