کراچی میں جرائم سے تنگ شہریوں نے 3 ڈاکوؤں کو مار دیا

Published On 10 March,2025 04:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں جرائم سے تنگ شہریوں کی برداشت کی ہمت بھی جواب دے گئی۔

کراچی کے شہریوں نے 2 مختلف واقعات میں 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا، ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکومارے گئے، شفیق موڑ کے قریب گارڈ کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو مارا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کی لاشوں کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور مزید تفتیش شروع کردی۔