منڈی بہاوالدین: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

Published On 11 March,2025 11:06 pm

منڈی بہاوالدین: (دنیا نیوز) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ ملکوال کی حدود میں نواحی گاؤں مراد وال میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔