لاہور میں چچا نے فائرنگ کر کے بھتیجی کو قتل کر دیا

Published On 11 March,2025 11:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں چچا نے فائرنگ کر کے بھتیجی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا، ملزم نے گھریلو جھگڑے پر 17 سالہ سماہا کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ملزم بھتیجی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنزاک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔