حجرہ شاہ مقیم: (دنیا نیوز) گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
افسوسناک واقعہ حویلی لکھا روڈ پر محلہ اسماعیل پورہ میں پیش آیا جہاں خاوند نے گھریلو ناچاکی پر طعیش میں آکر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔