قتل یا طبی موت ! اسلام آباد میں چینی خاتون کی رہائش گاہ سے لاش برآمد

Published On 29 March,2025 09:57 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں چینی خاتون اپنی رہائش گاہ پر پُراسرار طورپر مردہ پائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق 42 سال کی چینی خاتون کی لاش سیکٹر ایف 8 میں فلیٹ سے ملی ہے، مقتولہ کے ساتھیوں نے ہلاکت کے متعلق پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

چینی خاتون کے ساتھی نے پولیس کو بیان دیا کہ خاتون صبح طبیعت خراب ہونے پر اپنے کمرے میں سو گئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چینی خاتون کی موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی خاتون کی موت کی وجہ سامنے آئے گی۔