فیصل آباد: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 4 سالہ بچہ جاں بحق، 2 زخمی

Published On 15 April,2025 06:24 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 2 کمسن بچے زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں مبینہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا، فائرنگ کی زد میں آکر چار سالہ اویس موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 9 سالہ مریم اور 8 سالہ فیضان شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے سکول سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آئے، تین ڈاکوؤں نے ایک بیوپاری سے نقد رقم لوٹی اور فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی۔

سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر اور ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی متاثرہ خاندان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے جبکہ ڈاکووں کی گرفتاری لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی۔