روجھان: (دنیا نیوز) آر پی او ڈی جی خان کی زیر نگرانی راجن پور پولیس نے کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں 2 ڈاکو ہلاک، 3 شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کی بھرپور پیش قدمی کی بدولت کچہ جمال کا علاقہ ڈاکوؤں سے خالی کرا لیا گیا، پولیس نے کچہ جمال میں ڈاکوؤں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
آپریشن کے دوران عمرانی گینگ کے 5 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کیا، گرفتار ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس کے مطابق کامیاب آپریشن کے نتیجے میں ڈاکوؤں کی ہلاکتوں، گرفتاری کے ساتھ ساتھ ایک مغوی بھی بازیاب کرایا گیا۔