کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ میں ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔
ملزم ارمغان نے عدالت میں دوران حراست تشدد کا الزام لگا دیا، ملزم مکمل طور پر صحتمند ہے، تفتیشی افسر نے ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے پرائیویٹ والٹ کے پاسورڈ اور ڈیجیٹل شواہد ریکور کرنے ہیں، اب تک کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے۔
وکیل صفائی نے کہا کہ ارمغان کی میڈیکل رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں، رپورٹ کو چیلنج کریں گے، عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 اپریل تک توسیع کردی۔