لاہور: (دنیا نیوز) کالج طالبہ دوسری منزل کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق 21 سالہ مائدہ فہیم چکر کھانے کے باعث بالکنی سے گر کر جاں بحق ہوئی، مائدہ بی ایس کمپیوٹر سائنسز کی طالبہ تھی۔
ورثا کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اکثر دورے پڑتے تھے اور بیمار تھی، کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کرانا چاہتے۔