قصور:(دنیا نیوز) سی سی ڈی ٹیم کا واردات کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں سے سامنا ہو گیا، سنگین وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ امیر حمزہ کے نام سے ہوئی، ڈاکو 8 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، 3 ڈاکو نقیب آباد کے قریب شہری سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سی سی ڈی ٹیم نے انسپکٹر ڈاکٹر ذوالفقار اور انسپکٹر شیخ اعجاز اور انسپکٹر خورشید کی سربراہی میں بروقت ریسپونس کرتے ہوئے ناکہ بندی کی ، ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔