کابینہ کمیٹی امن و امان کا اجلاس، 4 قیدیوں کو پیرول پر رہا کرنے کی منظوری

Published On 09 May,2025 06:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں 4 قیدیوں کو پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

پیرول پر رہائی پانے والوں میں 61 سالہ غلام رسول، 67 سالہ محمد ارشاد شامل ہیں، 55 سالہ مشتاق احمد اور 29 سالہ عبد الجبار بھی پیرول پر رہائی کی منظوری پانے والوں میں شامل ہیں۔

رہائی پانے والے قیدی 14، 14 سال قید مکمل کر چکے ہیں، دوران قید اچھے کردار کا مظاہرہ، تعلیم و فنی تربیت کے حصول پر رہائی کی منظوری دی گئی۔