سیالکوٹ: نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کو زہریلا انجکشن لگا کر قتل کر دیا گیا

Published On 07 May,2025 12:44 am

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) کینٹ کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کو زہریلا انجکشن لگا کر قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کینٹ کے نجی ہسپتال کے کمرے سے ڈاکٹر خرم کی نعش برآمد ہوئی، لواحقین کاکہنا ہے کہ کسی نے زہریلا انجکشن دیکر ڈاکٹر کو قتل کیا، پولیس کے مطابق ڈاکٹر کے پاؤں پر انجکشن کا نشان ہے۔

پولیس نے مزید بتایاکہ نعش قبضہ میں لیکر پوسٹماڑٹم کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی ہے، تفتیش سی سی ڈی کے حوالے کر دی ہے جو شواہد کا جائزہ لے گی۔