ملتان: (دنیا نیوز) گنجی پل کے قریب میبہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت زیشان عرف شانی کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکو چند روز قبل سی سی ڈی وہاڑی کی حراست سے فرار ہوا تھا۔
حکام کے مطابق تین مسلح ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو، مسلح ڈاکوؤں نے تعاقب کے دوران سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، ہلاک ڈاکو کے دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ہلاک ڈاکو شیخوپورہ میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے میں ملوث تھا، ہلاک ڈاکو متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔