کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Published On 03 May,2025 04:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جو ہسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔

واقعے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق ثاقب کو ایمبولینس میں ہسپتال لیجایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی، ملزم کی تلاش کے چھاپے مارنے بھی شروع کر دیئے۔