کراچی : (دنیا نیوز) اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور ہو گئی۔
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت کی، قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی عدالت میں پیش ہوئے، ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کو جیل میں دو ماہ سے زائد ہو گئے ہیں۔
عدالت نے ملزم ساحر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ لارجر بینچ نے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کو آئینی بینچ کا دائرۂ سماعت قرار دیا تھا۔