بلوچستان سے کراچی آنے والی خالی بس سے سمگل شدہ موبائل فونز برآمد

Published On 30 April,2025 10:33 am

کراچی: (دنیا نیوز)پاکستان کسٹمز نے انسداد سمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی آنے والی خالی بس سے سمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی مقدار برآمد کر لی۔

ڈپٹی کلکٹر رضا نقوی کے مطابق مسافروں کے بغیر مشکوک بس کو موچکو کسٹمز چیک پوسٹ پر روک کر تلاشی لی گئی، جس دوران بس کے فرش، چھت اور سائڈ وال کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 351 سمارٹ فونز برآمد ہوئے۔

برآمد ہونے والے سمارٹ فونز کی مالیت 1 کروڑ 72 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔

رضا نقوی کے مطابق حکام نے مقدمہ درج کر کے سمارٹ فونز اور کروڑ مالیت کی بس ضبط کرکے تحویل میں لے لی، بس ڈرائیور کو کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کے مطابق عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، ضبط شدہ بس کو اے ایس او کے گودام اور ضبط شدہ موبائل فونز کو اے ایس اوہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔