میرپور خاص: (دنیا نیوز) دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ میر واہ گورچانی پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔