جڑانوالہ: حوالات میں بند ملزم کی ہلاکت، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار معطل

Published On 28 April,2025 10:18 pm

جڑانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی کی حوالات میں بند منشیات فروش ملزم کی ہلاکت کا معاملہ، ایس ایچ او تھانہ سٹی سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا، معطل ہونے والوں میں2 اے ایس آئیز اور 3 کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تھانہ سٹی کی زیرِ حراست 4 مقدمات میں عدالتی مفرور ملزم اویس جاں بحق ہوا تھا۔