کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

Published On 27 April,2025 11:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) خواجہ اجمیر نگری میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی سنٹرل ذیشان صدیقی نے کہا کہ مبینہ ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہورہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔

ذیشان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔