ڈیرہ بگٹی :(دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں دو قبائل میں فائرنگ کے تبادلے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں دونوں قبائل کے درمیان لڑئی جھگڑا زمین کے تنازع پرہوا جو بعد میں خونیں تصادم میں تبدیل ہو گیا اور دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد موقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی ہوئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ٹیم نے مرنے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے، تاہم دوسری جانب لیویز نے واقعہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔