کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

Published On 28 April,2025 12:52 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کر کے خودکش بمبار سمیت کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد مار دیئے، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ 1 گھنٹہ جاری رہا، ایک دہشتگرد گولی لگنے سے مارا گیا جبکہ دوسرے نے خود کو بم سے اڑا لیا، خود کش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار برآمد کر لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔