کالا باغ: پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد قتل

Published On 29 April,2025 05:08 pm

کالا باغ: (دنیا نیوز) پرانی دشمنی پر فائرنگ سے مخالفین نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ کالا باغ کے علاقے لوبھری روڈ خٹک آباد کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد گھر واپس آرہے تھے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔