شیخوپورہ: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

Published On 30 April,2025 09:26 pm

شیخوپورہ: (ویب ڈیسک) ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں جھامکے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے، دونوں بھائی اپنے بھتیجے کی سالگرہ سے واپس آ رہے تھے۔

پولیس نے ڈکیتی واردات کے دوران قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔