اسلام آباد میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 5 ملزم گرفتار

Published On 03 May,2025 12:47 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد تھانہ بنی گالہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 5 ملزم گرفتار کر لئے۔

پکڑے گئے ملزموں سے پولیس یونیفارم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزموں کی شناخت ناظم محمود، مبشر اقبال، سعید انور، حسین خان اور بنیامین کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزموں کو پولیس نے مشکوک جان کر چیک کیا تو پکڑے گئے۔

بروقت اور مؤثر کارروائی پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو شاباش دی، ڈی آئی جی اسلام آباد نے بتایاکہ ملزموں سے تفتیش جاری ہے، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔