اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال

Published On 01 May,2025 02:19 am
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، حالیہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، اسحاق ڈار نے قومی مفادات کے تحفظ پر بھی زور دیا، امریکی ناظم الامور نے کشیدگی میں کمی کی امریکی خواہش کا اظہار کیا۔

امریکی ناظم الامور نے یقین دہانی کرائی کہ امریکا بدلتی ہوئی صورت حال میں دونوں ملکوں کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔

اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا، خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی، بھارت کے پراپیگنڈا اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے بھی آگاہ کیا۔

عمان کے وزیر خارجہ نے بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔




Recommended Articles