مردان: )دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں مصالحتی جرگہ کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تخت بھائی کے علاقہ جلالہ میں پیش آیا ، جہاں مصالحتی جرگہ کے دوران معمولی تلخ کلامی پر فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔
حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آ کر 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، وقوعہ کے وقت جرگہ ممبران بال بال بچ گئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔