پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی فقیر آباد افغان کالونی سے چار سالہ محمد یوسف کونامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے اغوا کا مقدمہ رضوان اللہ کی مدعیت میں تھانہ فقیر آباد میں درج کر لیا گیا، پولیس افسران نے واقعے کا نوٹس لیکر ملوث ملزم کی تلاش کے احکامات جاری کر دیئے۔
ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل عمر آفریدی کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے بچے کی تلاش شروع کردی گئی۔